In this modern age of technology, the public urgently needs to be safe digitally, in addition to physically. Rescue 1122’s services for public safety are unforgettable. The purpose of Cybersecurity of Pakistan is to raise awareness among people about cybersecurity in collaboration with national institutions so that they can protect themselves from the increasing cyber attacks in society.
These views were expressed by Cyber Security of Pakistan’s Cyber Expert Muhammad Asad Ul Rehman while giving a lecture on cybersecurity to computer operators at Rescue 1122 Ahmedpur East Control Room. On this occasion, he explained the details of the increasing cybercrimes in the present era as well as the practical way of using the internet safely.
He said that if any crime occurs from someone’s social media account, the owner of that account will be held responsible, so the security of their social media accounts should be ensured so that no other person can use your account for criminal activities.
On this occasion, Rescue and Safety Officer Ahmedpur Ijaz Hussain appreciated the services of Cybersecurity of Pakistan and said that working on digital security in an area like Ahmedpur is a welcome step. He said that Rescue 1122 is striving to be based on the lines of technology.
On this occasion, Shift Incharge Asif Jamil said that like awareness about first aid, awareness about cybersecurity among the public is the need of the time.
On this occasion, Natasha Malik, the in-charge of Ahmedpur Cyber Scouts of Cybersecurity of Pakistan, along with a large number of computer operators of the control unit of Rescue 1122 Ahmedpur participated.
ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں جسمانی تحفظ کے علاوہ عوام کو ڈیجیٹل طور پر بھی محفوظ رہنے کی اشد ضرورت ہے۔ عوام کے تحفظ کے لیے ریسکیو 1122 کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ سائبر سکیورٹی آف پاکستان کا مقصد قومی اداروں کے تعاون سے لوگوں کو سائبر سکیورٹی کے متعلق شعور دینا ہے تا کہ وہ معاشرے میں بڑھتے ہوئے سائبر حملوں سے خود کو محفوظ رکھ سکیں۔ ان خیالات کا اظہار سائبر سکیورٹی آف پاکستان کے سائبرایکسپرٹ محمداسدالرحمن نے ریسکیو 1122 احمد پورکنٹرول روم کے کمپیوٹر آپریٹرز کو سائبر سکیورٹی کے متعلق لیکچر دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے موجودہ دور میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ عملی طور پر محفوظ انٹرنیٹ کے استعمال کا طریقہ بھی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کسی قسم کا جرم ہوتا ہے تو اس کا ذمہ دار اس اکاؤنٹ کے مالک کو ٹھہرایا جائے گا لہذا اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے تا کہ کوئی دوسرا آدمی آپ کے اکاؤنٹ کا استعمال کرتے ہوئے آپ کے اکاؤنٹ کو کسی مجرمانہ سرگرمیوں میں نہ استعمال کر سکے۔ اس موقع پر ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر احمد پور اعجازحسین نے سائبر سکیورٹی آف پاکستان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ احمد پورجیسے علاقہ میں ڈیجیٹل سکیورٹی پر کام خوش آئند اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 ٹیکنالوجی کے خطوط پر استوار کرنے کے لیے کوشا ں ہیں۔ اس موقع پر شفٹ انچارج آصف جمیل نے کہا کہ فرسٹ ایڈ کے متعلق آگاہی کی طرح عوام میں سائبر سکیورٹی کے متعلق آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس موقع پر سائبر سکیورٹی آف پاکستان کے احمد پور سائبر اسکاؤٹس کی انچارج نطاشہ ملک کے علاوہ ریسکیو 1122احمد پور کے کنٹرول یونٹ کے کمپیوٹر آپریٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔