Cyber Security Awareness Talk on Radio Pakistan

Technology’s advancement brings with it rapidly emerging dangers like cybersecurity issues, social media, data privacy, and third-party risks. In this technological age, hackers can steal more using computers than traditional criminals can. With the use of computers, hackers can tarnish anyone’s reputation. Therefore, it’s imperative we use technology safely. These thoughts were expressed by Cyber Security Expert Muhammad Asad Ul Rehman, from Cybersecurity of Pakistan, while raising public awareness on National Radio Pakistan Bahawalpur about the increasing incidents of cybercrimes.

In an interview with Senior Producer Radio Pakistan, Ashiq Abbasi, he stated that thus far, many people have lost their hard-earned money at the hands of hackers due to their negligence regarding cybersecurity. These hackers don’t just limit themselves to theft; they blackmail girls by hacking their data and extorting money. If someone refuses, their data is spread across various social media accounts, ruining the rest of their lives and pushing them towards suicide. Each individual is responsible for their own accounts and must use social media cautiously to avoid falling victim to cybercrimes. Before using social media, everyone should secure their accounts to prevent easy targeting by hackers.

He added that if any illegal activity occurs from a social media account, the account holder is responsible. Strict actions will be taken by relevant institutions against individuals found involved in cybercrimes. Therefore, secure your accounts, and even then, if an account is hacked, immediately report it to the FIA’s cyber wing for action against the hacker. On this occasion, the Senior Producer of Radio Pakistan appreciated the efforts of Cybersecurity of Pakistan, stating that it’s an excellent initiative to provide cybersecurity awareness and protection for the public against the country’s rising cybercrimes.

Cyber-Security-Awareness-Talk-on-Radio-Pakistan

ٹیکنالوجی کی ترقی سے سائبر سکیورٹی مسائل، سوشل میڈیا،ڈیٹا پرائیویسی اور تھرڈ پارٹی جیسے خطرات تیزی سے ابھرکر سامنے آ رہے ہیں۔ ٹیکنالوجی کے اس دور میں ہیکر ز کمپیوٹر کی مدد سے ڈاکوؤں کی نسبت زیادہ چوری کر سکتے ہیں۔ کمپیوٹر کے استعمال سے ہیکرزکسی کی بھی عزت کی دھجیاں اڑا سکتے ہیں لہذا ٹیکنالوجی کے محفوظ استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار سائبر سکیورٹی آف پاکستان کے سائبرایکسپرٹ محمداسدالرحمن نے قومی ریڈیو پاکستان بہاولپور پر دن بدن بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز کے واقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے لوگوں کو آگاہی دیتے ہوئے کیا۔سینئر پروڈیوسر ریڈیو پاکستان عاشق عباسی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک کئی لوگ سائبر سکیورٹی سے لاعملی کے باعث ان ہیکرز کے ہاتھوں اپنی خون پسینے کی کمائی گنوا چکے ہیں۔ یہ ہیکرز پیسوں کی چوری تک ہی محدود نہیں رہتے بلکہ لڑکیوں کا ڈیٹا ہیک کر کے انہیں بلیک میل کرکے پیسے وصول کرتے ہیں اگر کوئی پیسے دینے سے انکار کرے تو ان کا ڈیٹا مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس پہ وائرل کر دیا جاتا ہے جس کے باعث ان کا بقیہ زندگی برباد ہو جاتی ہے اور وہ خودکشی کرنے پہ مجبور ہو جاتی ہیں۔ ہر شخص اپنے اکاؤنٹس کا ذمہ دار خود ہے لہذا وہ اپنے آپ کو سائبر جرائم کا شکار ہونے سے باز رکھنے کے لیے احتیاط سے سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔ ہر شخص کو چاہیے کہ سوشل میڈیا استعمال کرنے سے پہلے اس کے سکیورٹی کے انتظامات کرے تا کہ وہ با آسانی ہیکرز کا نشانانہ بن سکے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کوئی غیر قانونی عمل ہوتا ہے تو اس کا ذمہ دار اکاؤنٹ ہولڈر ہے۔ جرائم میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف متعلقہ اداروں کی جانب سے سخت کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گیا۔لہذااپنے اکاؤنٹس کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں اور اس کے باوجود بھی اگر اکاؤنٹ ہیک ہو جاتا ہے تو فوراً ایف آئی اے کے سائبرونگ کو رپورٹ کریں تا کہ اس ہیکر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔اس موقع پر سینئر پروڈیوسر ریڈیو پاکستان نے سائبر سکیورٹی آف پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز پر قابو پانے کے لیے لوگو ں کو سائبر سکیورٹی کے متعلق آگاہی دینے اور سائبر سکیورٹی مہیا کرنے کے لیے سائبر سکیورٹی آف پاکستان ایک بہترین اقدام ہے۔