Stress Counselling Desk

The increasing trend of suicide among women targeted by cybercrimes necessitates the initiation of stress counseling desks by the Cyber Security of Pakistan to address this issue. Women facing blackmail often succumb to mental pressure, leading to a rise in suicide cases. To curb this trend, it is crucial to provide counseling and guidance to such women. This sentiment was expressed by the Cyber Security Expert of the Cyber Security of Pakistan, Muhammad Asad Ul Rehman.

He explained that initially, ten stress counselors would be appointed to provide counseling and guidance to women who have become victims of cybercrimes, helping them cope with mental stress. Women facing cybercrimes and blackmailing need to strengthen themselves mentally so that they can confront these perpetrators instead of succumbing to fear.
Stress Counselling Desk
سائبر کرائم کا نشانہ بننے والی خواتین میں خود کشی کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے جس کی روک تھام کے لیے سائبر سکیورٹی آف پاکستان کی جانب سٹریس کاؤنسلنگ ڈیسک بنانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ بلیک میلنگ کا سامنا کرنے والی خواتین ذہنی دباؤ برداشت نہ کر پانے کی وجہ سے خود کشی کے واقعات میں اضافے پر قابو پانے کے لیے خواتین کی کاؤ نسلنگ اور رہنمائی کی اشد ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار سائبر سکیورٹی آف پاکستان کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر محمد اسد الرحمن نے کیا۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں دس سٹریس کونسلرز کو تعینات کیا جائے گا جو سائبر کرائم کا نشانہ بننے والی خواتین کو ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے کاؤنسلنگ اور رہنمائی کریں گی۔ سائبر کرائم و بلیک میلنگ کا سامنا کرنے والی خواتین کو ذہنی طور پر خود کو مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے تا کہ وہ بلیک میلرز و جرائم پیشہ افراد سے ڈرنے کی بجائے ان کا ڈٹ کے مقابلہ کر سکیں۔